پاکستان میں توانائی کا بحران ختم کرانا چاہتے ہیں امریکی سفیر

پشاور میں چرچ پر حملے میں معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس ہے اور اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،امریکی سفیر

حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے قیام پر غور کیا جائے گا، رچرڈ اولسن کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے لیے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پشاور میں چرچ پر حملے میں معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس ہے اور اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مضبوط دوست کی حیثیت سے پاکستان کے انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت جلد ہی ایک ہزار میگا واٹ بجلی، پاکستان کے نیشنل گرڈ سسٹم میں آجائے گی جس سے انرجی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔




وہ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن کے دورے کے موقع پر امریکی معاونت کے ذریعے 270 میگا واٹ اضافی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
Load Next Story