شہنیرا اکرم سی ویو کراچی پر زہریلے کچرے کی ہولناک تصاویر سامنے لے آئیں

سی ویو پر اسپتال کا زہریلا فضلہ پھینک دیا گیا، شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق


ویب ڈیسک September 03, 2019
سی ویو پر اسپتال کا زہریلا فضلہ پھینک دیا گیا، شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق فوٹو:فائل

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شہنیرا نے ساحل سمندر پر زہریلے کچرے کی ہولناک تصاویر شیئر کرتے ہوئے کراچی کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

آسٹریلوی نژاد شہنیرا اکرم نے بتایا کہ سی ویو پر اسپتال کا طبی فضلہ پھینک دیا گیا ہے جس میں سیکڑوں استعمال شدہ سرنجز، خون کے نمونے اور بوتلیں شامل ہیں۔

یہ خطرناک کچرا ساحل سمندر پر تفریح کے لیے آنے والے شہریوں خصوصا بچوں کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے اور اس طبی فضلے کی وجہ سے وہ خطرناک بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔



شہنیرا اکرم نے اس کچرے کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ سے سی ویو بند کرکے ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزرے 4 سال میں ساحل کی اس سے بدترین صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔