رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی مراعات 20ویں گریڈ کے افسران کے برابر

رویت ہلال کمیٹی کا سالانہ بجٹ 34 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے ہے


ویب ڈیسک September 03, 2019
رویت ہلال کمیٹی کا سالانہ بجٹ 34 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے ہے، فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے سینیٹ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات پیش کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کا سالانہ بجٹ 34 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے ہے، اب تک رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسوں پر 31 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو گریڈ 20 کے افسران کے برابر مراعات دی جاتی ہیں، پورے سال میں رویت ہلال کمیٹی کے 12 اجلاس ہوتے ہیں جب کہ کمیٹی ممبران کو قیام و طعام سفری اور یومیہ الاوٴنس دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔