سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے شدت 55 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر اور گہرائی 160 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز


September 03, 2019
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے. فوٹو : فائل

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 160 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان کی سرحد تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے، اور گھروں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں