بھارت میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک 19 زخمی

لوگوں کو نکالنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے ریسکیو ٹیموں نے بھاری مشینری سے آپریشن شروع کردیا ہے۔


ویب ڈیسک September 27, 2013
لوگوں کو نکالنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے ریسکیو ٹیموں نے بھاری مشینری سے آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

بھارتی شہر ممبئی میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے جنوب میں ڈاکیارڈ روڈ پر واقع شہری ملازمین کے اسٹاف کی 5 منزلہ رہائشی عمارت نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے ریسکیو ٹیموں نے بھاری مشینری سے آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے كہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈوڈارا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بھی ہوٹل کی عمارت گرنے سے 13 افراد ہلاک جبكہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |