شیخ رشید کی بین الاقوامی کمپنیوں کو ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت

دیانت دار قیادت کی بدولت کرپشن فری پاکستان ،سر مایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک September 03, 2019
بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں - شیخ رشید۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیرشیخ رشید نے بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیول کوریا میں منعقدہ تین روزہ گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس 2019 میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے انفراسٹر کچر کی ترقی خطے کی خوشحالی اور دنیا کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، گلوبل انفرا سٹرکچر کانفرنس حکومتی اور نجی ترقیاتی اداروں کے درمیان شراکت داری اور تعاون میں مفید ثابت ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں سی پیک کے تحت ڈبل ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہے ہیں اور ،گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لئے کام کر رہے ہیں، بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں۔

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دیانت دار قیادت کی بدولت کرپشن فری پاکستان ،سر مایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے، پاکستان ریلوے سالانہ سات کروڑ مسافروں کو 138 ٹرینوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سستی ترین سہولت فراہم کرتا ہے اور820 فریٹ کوچز اور اور 230 مسافر ویگنوں کے لئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر چکا ہے، شراکت داری کے بہترین مواقع میسر ہیں، پاکستان میں ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان ریل کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے بین لاقوامی کمپنیوں سے شراکت داری کے خواہشمند ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں