کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی 90 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

درخشاں تھانے کی پولیس نے سی ویو کے علاقے سے جعلی پولیس اہلکارکو گرفتار کرلیا۔


ویب ڈیسک September 27, 2013
درخشاں تھانے کی پولیس نے سی ویو کے علاقے سے جعلی پولیس اہلکارکو گرفتار کرلیا۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں قیام امن کے لئے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں، پولیس نے پیرآباد، کلفٹن اور میمن گوٹھ میں کارروائیاں کرکے 90 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی اور سائٹ پولیس نے پیر آباد میں آپریشن کیا جہاں سے 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے والے تمام افراد کو تھانہ سائٹ اے میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں سے کچھ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب کلفٹن پولیس کی نے ڈیفنس ویو میں مخصوص گھروں میں سرچ آپریشن کرکے 9 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئےگئے ملزمان میں شکیل عرف جارج بھی شامل ہے جوکئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ادھر درخشاں تھانے کی پولیس نے سی ویو کے علاقے سے جعلی پولیس اہلکارکو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس کا کارڈ بھی برآمد ہوا جس پر علی رضا نام درج تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی پولیس اہلکار معصوم شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورا کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں