لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ مودی کیخلاف نعرے بازی
مظاہرین نے ریلی کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر انڈے اور ٹماٹر بھی مارے
کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ''کشمیر فریڈم مارچ'' کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
لندن ایک بار پھر بھارت مخالف احتجاج کا مرکزبن گیا، مقبوضہ وادی میں مظالم کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے لندن میں ''کشمیر فریڈم مارچ'' کا اہتمام کیا اور کشمیر کے جھنڈے تھامے ہزاروں افراد پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے اور فاشسٹ مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک ریلی نکالی، ہزاروں افراد نے عمارت کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالنے اورآرٹیکل 35 اے بحال کرنے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر انڈے اور ٹماٹر بھی مارے۔
مظاہرے میں شریک خواتین نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کا نوٹس لے۔