بھارتی فوجی کشمیری خواتین کو اپنی درندگی کا نشانہ بنارہے ہیں ڈی ڈبلیو رپورٹ

بھارتی صحافی خواتین کی عزتیں پامال ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں، ڈی ڈبلیو


ویب ڈیسک September 04, 2019
بھارتی صحافی خواتین کی عزتیں پامال ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں، ڈی ڈبلیو (فوٹو : فائل)

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی فوجیوں کی حیوانیت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی خواتین کو بے دریغ اپنی درندگی کا نشانہ بنارہے ہیں۔

جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین پر ظلم سے متعلق ویڈیو رپورٹ جاری کردی جس میں لاک ڈاؤن کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری قابض بھارتی فورسز کی حیوانیت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارتی صحافی خواتین کی عزتیں پامال ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں، کرفیو نافذ ہونے کے بعد سے ہی بھارتی فورسز نے کشمیری خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یہ پڑھیں :بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، او آئی سی

دہلی میں رہنے والی کشمیری ریسرچر ارشد قریشی کے مطابق کشمیری خواتین کو گھر وں میں گھس کر ہراساں کیا جاتا ہے۔ خاتون کشمیری ڈاکٹر "اطہر ضیا" کے مطابق بھارتی دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کشمیر کو فتح کرلیا ہے۔

ویڈیو رپورٹ میں بھارتی سیاست دانوں اور انتہا پسند ہندوؤں کی ویڈیوز اور ٹویٹس کو پیش کیا گیا ہے جس میں وہ کشمیری خواتین کے بارے میں شرم ناک جملے کس رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔