’’ہنومان مندر کی کھدائی میں ملی مورتیاں 300سال پرانی ہیں‘‘

محکمہ آثار قدیمہ کی خصوصی ٹیم کا پنج مکھی ہنو مان مندر کا دورہ، مورتیوں کا جائزہ لیا


Staff Reporter September 04, 2019
محکمہ آثار قدیمہ کی خصوصی ٹیم کا پنج مکھی ہنو مان مندر کا دورہ، مورتیوں کا جائزہ لیا۔ فوٹو: فائل

محکمہ آثارقدیمہ نے شری پنچ مکھی ہنومان مندر انتظامیہ کے دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی مورتیاں 300سال پرانی ہیں۔

منگل کے روز محکمہ آثارقدیمہ کی ٹیم نے شری پنچ مکھی ہنومان مندر کا دورہ کیا اورمورتیوں کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر محکمہ آثارقدیمہ محمد شاہ بخاری کاکہنا تھاکہ مورتیوں کے ابتدائی تجزیے کے دوران یہ بات واضح ہوئی ہے کہ مورتیاں 300سال پرانی ہیں کیونکہ تاریخی طورسے یہ بات ثابت ہے کہ شری پنچ مکھی ہنومان مندر بھی 3صدی پرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مندر کی زمین سے مزید نوادرات نکل سکتے ہیں، زیرزمین نوادرات کی حفاظت کے پیش نظر مندر انتظامیہ کو مزید کھدائی سے روک دیا گیا ہے بے احتیاطی سے مندر سے مزید برآمد ہونے والی مورتیوں اور نوادرات کی ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہے،محمد شاہ بخاری کے مطابق مورتیوں کی صفائی اور بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ خود کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسولجر بازارنمبر3میں قدیم مندرشری پنچ مکھی ہنومان کی تزئین وآرائش کے دوران فرش کی کھدائی میں نایاب مورتیاں برآمد ہوئی تھیں جس کے بارے میں مندر کے پنچ مکھی سمیت انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دریافت ہونے والی ہنومان اور گھنیش جی کی مورتیاں ممکنہ طورپرلگ بھگ 1500سال پرانی ہوسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں