شراب چرس گٹکے کے عادی پولیس اہلکاروں کیلیے برطرفی کا حکم نامہ آ گیا
غیر جانبدار تحقیقات میں ثابت ہونے پر پولیس افسران و اہلکار نوکری سے برطرف کر دیا جائے، خط
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شراب ، چرس ، گٹکا ، ماوا اور مین پوری کے عادی پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
اے ڈی آئی جی پی اسٹیبلشمنٹ جنید احمد کی شیخ کی جانب سے ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ایس ایس پیز ، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن و ٹریفک پولیس ایس ایس پیز پولیس ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایس پی کورٹ پولیس ، سیکیورٹی ٹو ، محفوظ فورس اور مدد گار 15 کال سینٹر کو خط جاری کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے زون یا یونٹ میں ایسے پولیس افسران و اہلکار جو شراب ، چرس ، گٹکا ، ماوا اور مین پوری کے عادی ہیں ان کو نوٹس ارسال کیے جائیں اور غیر جانبدار تحقیقات میں ثابت ہونے پر انھیں نوکری سے برطرف کر دیا جائے اور اگر کوئی افسر یا اہلکار ان ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو یونٹ سربراہ ذمے دار ہوگا۔