یمن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہم جنس پرست شخص کو قتل کردیا

صوبہ لاحج کے دارلحکومت ہوتا میں موٹرسائیکل سواروں نے اپنے گھر کے باہر کھڑے شخص پر فائرنگ کی جس سےوہ ہلاک ہو گیا، پولیس


AFP September 27, 2013
یہ امسال اپنی نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے جس میں ہم جنس پرست شخص کو نشانہ بنایا گیا، پولیس فوٹو: اے ایف پی/ فائل

یمن کے جنوبی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہم جنس پرست شخص کو ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ لاحج کے دارالحکومت ہوتا میں اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے اپنے گھر کے باہر کھڑے شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی اوروہ ہم جنس پرست تھا جب کہ یہ امسال اپنی نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ ابیان اور عدن میں بھی اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں جن میں ہم جنس پرست افراد کو نشانہ بنایا گیا جب کہ ان حملوں کی ذمہ داری القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ ''انصارالشریعہ ''نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں