بھارت میں ووٹروں كو انتخابات میں تمام امیدواروں كو مسترد كرنے كا حق مل گیا
بھارتی الیکش کمیشن انتخابات میں ووٹنگ مشینوں میں ’’نن آف دی اباؤ (نوٹا)‘‘ کا بٹن متعارف کرائے، عدالت
بھارتی سپریم كورٹ نے انتخابات میں ووٹروں كو تمام امیدواروں كو مسترد كرنے كا حق دے دیا۔
بھارت كی سول لبریٹیز (پی یو سی ایل) کی جانب سے 2004 میں انتخابات کے دوران عوام کو کسی بھی امیدوار کو منتخب نہ کرنے کا آپشن بھی دیئے جانے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت چیف جسٹس پی ستھاسیوم، جسٹس رانجھنا پراكاش ڈیسائی اور جسٹس رنجان گوگوئی پر مشتمل سپریم كورٹ كے 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران عدالت نے بھارتی الیكشن کمیشن كو ووٹنگ مشینوں میں ووٹروں كو ایک ایسا بٹن فراہم كرنے كا حكم دیا جس كو استعمال كر كے كوئی بھی ووٹر اپنے حلقے میں انتخاب لڑنے والے تمام امیدواروں كو مسترد كرسكے۔
عدالت کا درخواست کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ''نیگیٹو ووٹنگ'' بھی ووٹر كا حق ہے جو چھینا نہیں جاسكتا كیونكہ نیگیٹو ووٹنگ بھی انتخابات كی فعالیت اور شفافیت بڑھاتی ہے، منفی رائے دہی انتظامی تبدیلیوں كا پیش خیمہ بن سكتی ہے اور اس سے سیاسی جماعتیں یہ سیكھیں گی كہ امیدواروں كا انتخاب كرتے ہوئے لوگوں كی پسند كا احترام كرنا ضروری ہے۔
بھارتی چیف جسٹس نے منفی رائے دہی كے میكانزم كو جمہوریت كے لئے ضروری اور جمہوریت كا فعال ترین جز قرار دیتے ہوئے الیكشن كمشن سے كہا كہ وہ الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں ''نن آف دی اباؤ (نوٹا)'' كا بٹن متعارف كرائے۔