سعودی وزیر خارجہ کا شامی باغیوں کی فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ

شام کی مسلح اپوزیشن کی معاونت نہ کی گئی تو اس سے انتہا پسندوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، شہزادہ سعود الفیصل


ویب ڈیسک September 27, 2013
بشار الاسد كا اقتدار چھوڑنا ہی شام کے بحران كا واحد حل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فوٹو؛ فائل

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے شام میں طاقت کے توازن کو برابر کرنے کے لئے باغیوں کی فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود الفیصل نے کہاکہ اگر شام کی مسلح اپوزیشن کی معاونت نہ کی گئی اس سے انتہا پسندوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور شام کے مسئلے کا فوری حل اور بھی زیادہ مشکل ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بشار الاسد كا اقتدار چھوڑنا ہی شام کے بحران كا واحد حل ہے۔

شہزادہ سعود الفیصل نے کہا کہ شام میں اقتدار كی منتقلی كے لئے باغیوں كو مزید معاونت فراہم كرنے كی اشد ضرورت ہے تاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طاقت کے توازن کو برابر کیا جاسکے، اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شامی مہاجرین کی امداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں