شاہ رخ خان اپنی برتری چھن جانے کے خوف میں مبتلا
انڈسٹری میں اپنی برتری برقرار رکھنے کیلئے اس وقت بھی سخت محنت کرتا ہوں جب ضرورت نہیں ہوتی، کنگ خان
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان پر کامیابی چھن جانے کا خوف اس حد تک سوار رہتا ہے کہ وہ انڈسٹری میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے اس وقت بھی سخت محنت کرتے ہیں جب اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 47 سالہ کنگ خان کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ میں ہار جانے کا خوف ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے، مجھے اپنی موجودہ پوزیشن چھن جانے کا خوف ہے اور میں بہت ہی بہترین فلم نہ دینے کے خوف میں بھی مبتلا رہتا ہوں، اسی خوف کی وجہ سے میں اس وقت بھی سخت محنت کرتا ہوں جب مجھے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابیوں کی بلندی پر پہنچنے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھ جاتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی موجودہ پوزیشن ایک نہ ایک دن کوئی دوسرا حاصل کر لے گا ، اگر میں محنت سے کام نہیں کروں کا تو جو کچھ میرے پاس موجود ہے مجھے اسے کھونا پڑے گا مگر اس فکر کی وجہ سے مھجے نہ تو بلڈ پریشر کی بیماری ہے اور نہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوں مگر مجھے صرف محنت سے کام کرنا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن چکی ہے اور اس کی کامیابیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، شاہ رخ خان ماضی میں بھی ڈر، بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور چک دے جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں۔