کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے پاکستان

عالمی طاقتیں 2 ہمسایہ ایٹمی ملکوں میں تنازع کا جائزہ لیں، امریکا میں پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک September 04, 2019
کشمیر انسانیت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن کا بھی مسئلہ ہے، اسد مجید فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

واشنگٹن میں بین الاقوامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسد مجید نے کہا کہ کشمیر انسانیت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کا بھی مسئلہ ہے، کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، پاکستان نے فروری میں بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دیا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ واپس کیا لیکن مودی نے پاکستان کے جذبہ خیرسگالی پر سرد مہری دکھائی، عالمی طاقتیں 2 ہمسایہ ایٹمی ملکوں میں تنازع کا جائزہ لیں۔

اسد مجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کوایک ماہ ہوگیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، وادی میں کشمیریوں کی نقل وحرکت پرپابندی ہے اور ذرائع مواصلات مکمل طور پر بند ہیں،بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے، کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے دنیا کے ضمیر پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں