دنیا کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت کا تقدس بچانے میں کردار ادا کرے فردوس عاشق

سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد وزیراعظم پراعتماد کا اظہار ہے،فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک September 04, 2019
بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، معاون خصوصی فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، 7 دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بھارتی ظلم و ستم کو للکار رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز میں مضمون ہو یا شمالی امریکہ میں خطاب وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں