ہم مودی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دنیا کو بھی اٹھنا ہوگا شاہ محمود قریشی
بھارتی عدالتیں اور ججز مودی سرکار کے دباؤ میں ہیں، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم مودی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دنیا کو بھی اٹھنا ہوگا۔
اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیساتھ جو کیا جا رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ 5 اگست کا واقعہ مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گا، بھارت نے آسام میں 20 لاکھ افراد کو ڈی رجسٹر کر دیا، ہم مودی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دنیا کو بھی اٹھنا ہوگا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ لکھ کر کس بات پر گھبرا رہا ہے؟۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے، بھارتی اپوزیشن نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اگر سب کچھ اچھا ہے تو اپوزیشن کو سری نگر جانے دیتے، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، کچھ چھپایا جارہا ہے، بھارت میں 5 اگست کے اقدام کے خلاف 14درخواستیں دائر ہو چکی ہیں، بھارتی عدالتیں اور ججز مودی سرکار کے دباؤ میں ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مقبوضہ کشمیر پر اعتماد میں لیں گے، امریکا اور یورپ میں مقیم پاکستانی متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔