خلع کیس عدالت نےمحسن عباس اور فاطمہ سہیل کو نوٹس جاری کردئیے

لاہور: عدالت نے 15 ستمبر کو فریقین کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 04, 2019
عدالت نے خلع کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے فوٹوفائل

فیملی عدالت نے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔

لاہور کی فیملی عدالت میں اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دائر کی جانے والی خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے خلع کی درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15 ستمبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیاتھا، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے شوہر پر ایک بار پھر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگایاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

کیس کا پس منظر

اداکارمحسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے دوماہ قبل جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے انہیں شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا، اور پیسوں کی ہیرپھیر کی۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں فاطمہ نے محسن اورماڈل نازش جہانگیرکے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

محسن عباس اورفاطمہ سہیل کا کیس لاہور کی عدالت میں ہے جہاں گزشتہ پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں اداکار محسن عباس کو اہلیہ پر پستول تاننے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت قصور وار ٹھہرایا گیاتھا۔ دوسری جانب محسن عباس نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |