مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے طالب علم شہید

مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کیخلاف کے بیان دینے پر سری نگر کے میئر جنید اعظم کو نظر بند کردیا گیا


ویب ڈیسک September 04, 2019
کشمیری نوجوان طالب علم قابض بھارتی فوج کی پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ فوٹو : کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طالب علم کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سری نگر کے علاقے صورہ میں بڑی تعداد میں کشمیری مظاہرین نے گھروں سے باہر نکل کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 ہویں جماعت کا طالب علم شہید ہوگیا۔

ادھر آرٹیکلز 370 اور 35-اے کی منسوخی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے میئر جنید اعظم کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں جبری طور پر نظر بند کردیا۔

دوسری جانب نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بھارتی فوج نے فروری میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں