انڈو نیشیا کے جزیرے جاوا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں تقریبا 120 افراد سوار تھے جو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ضلع سوکا بومی کے ساحلی علاقے سے آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس کے لئے روانہ ہوئے تھے، حکام کے مطابق ڈوبنے والے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 75 مزید افراد جن کا تعلق لبنان، یمن اورعمان سے ہے تاحال لا پتہ ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جب کہ لاپتہ افراد کے بچنے کی امیدیں انتہائی کم ہے جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہرسال ہزاروں کی تعداد میں لوگ آسٹریلیا کی شہریت حاصل کرنے کے کئےغیرقا نونی طور پرانڈونیشیاکا سمندری راستہ استعمال کرتے ہیں۔