عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی

چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی


ویب ڈیسک September 04, 2019
چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی، فوٹو: فائل

جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی کردار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے نیب سے10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے، پلی بارگین کرنے والے ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، عامر ، سراج شاہد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 266.175 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی ہے جو حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |