سرگودھا میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک September 04, 2019
خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں