زمین سے گھاس کاٹنے پر زمیندار برہم نوجوان کو گولی مار دی

جگو میگھواڑ کی حالت تشویشناک، سول اسپتال منتقل، واقعہ ہالا میں پیش آیا


Nama Nigar September 05, 2019
جگو میگھواڑ کی حالت تشویشناک، سول اسپتال منتقل، واقعہ ہالا میں پیش آیا فوٹو: فائل

زمین سے گھاس کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

ہالہ کے نواحی گاؤں سلطان سہتو میں با اثرزمیندار نے زرعی زمین سے گھاس کاٹنے والے نوجوان جگو میگھواڑ کو فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمی نوجوان کوتعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں حالت نازک ہونے پر اسے سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔

تعلقہ اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے، ایمبولینس اور دیگر سہولت موجود نہ ہونے پراہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔