64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل کی ڈگری لینے کے خواہاں

ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کروں گا، اسلم رئیسانی


Muhammad Zafar September 05, 2019
64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل میں زیر تعلیم سیکھنے کی عمر نہیں ہوتی، سابق وزیر اعلیٰ (فوٹو: فائل)

ڈگری، ڈگری ہوتی ہے، اصلی ہو یا نقلی جیسا بدنام زمانہ جملہ بول کر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے نواب اسلم رئیسانی آج کل اپنا تشخص بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی میں ایم فل میں زیرتعلیم 64 سالہ سابق وزیراعلی کا کہناہے گو 1989 میں پولیٹکل سائنس میں ایم اے کیا مگر سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، تعلیم ہمیشہ سے میرا جنون رہا ہے، اسی کے تحت پڑھائی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کروں گا، سیاست، معیشت اور سماجیات میں تحقیق کرنے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے رئیسانی انداز میں بتایا میں اپنے والد پر کتاب لکھ رہا ہوں جو میرے استاد تھے۔ میں دیگر سیاستدانوں کے برعکس اپنے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس خود چلاتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں