اسپین ریلوے ملازم کی ایمانداری ریل میں پڑا 20 لاکھ ڈالرکاچیک مینجرکےحوالےکردیا

ہم نےمتعدد بارچیک کےہندسےگنتی کئےکیونکہ ہمیں یقین ہی نہیں آرہاتھا کہ کسی کےپاس اتنی زیادہ رقم بھی ہوسکتی ہے، ریلوےحکام


ویب ڈیسک September 27, 2013
ریلوے ملازم نے بٹوے سے ملنے والے چیک اور دیگر سامان کو ایماندری سے اپنے مینیجر کے حوالے کر دیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:

بعض اوقات انسان کے ساتھ ایسے نا قابل یقین واقعات رونما ہو جاتے ہیں کہ جن کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا، ایسا ہی کچھ ہوا اسپین میں زیر زمین ریلوے کے ایک ملازم کے ساتھ جب اسے میٹرو ٹرین سے 20 لاکھ امریکی ڈالر کا ایک چیک ملا۔


اسپین کی زیر زمین ریلوے کا ملازم امیلیو گویرا اس وقت حیران و پریشان ہوگیا جب اس نے ریل گاڑی کے دروازے کے پاس سے ملنے والے ایک بٹوے کی تلاشی لی تو اسے 20 لاکھ امریکی ڈالر کا ایک چیک اور ایک کریڈٹ کارڈ ملا۔ ریلوے ملازم نے بٹوے سے ملنے والے چیک اور دیگر سامان کو ایماندری سے اپنے مینیجر کے حوالے کر دیا۔ شفٹ مینیجر جوز مینول کا کہنا ہے کہ جب گویرا نے بٹوا اور چیک میرے حوالے کیا تو میں حیران رہ گیا اورہم نے متعدد بار چیک کے ہندسے گنتی کئے کیونکہ ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ کسی کے پاس اتنی زیادہ رقم بھی ہو سکتی ہے۔


ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ جیب کتروں نے کسی کی جیب کاٹنے کے بعد اس بٹوے سے نقدی رقم نکالنے کے بعد اسے خالی سمجھ کر پھینک دیا ہو۔ ریلوے حکام نے وہ بٹوا پولیس حکام کے حوالے کر دیا، دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چیک کے مالک کا نام موجود ہے جس کی مدد سے اس شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں