بچت کھاتوں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان

یکم اکتوبرسے تمام بچت ڈپازٹس پرشرح منافع50بیسس پوائنٹس بڑھ کر6.5 فیصدہوجائیگی


Business Reporter September 28, 2013
کمرشل بینکوں پر لازم ہے کہ پاکستانی روپے کے تمام بچت ڈپازٹس کے اوسط ماہانہ بیلنس پر مذکورہ بالا کم از کم شرح منافع ادا کریں۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستانی روپے کے تمام بچت ڈپازٹس پر کم از کم شرح منافع اسٹیٹ بینک کے موجودہ ریپو ریٹ (شرح سود کوریڈور۔فلور) سے 50 بیسس پوائنٹس کم ہوگی۔

مرکزی بینک سے گزشتہ روز جاری سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام موجودہ اور نئے بچت ڈپازٹس بشمول کمرشل بینکوں کے میعادی ڈپازٹس پر کم سے کم شرح منافع میں یکم اکتوبر 2013 سے اضافے کا اعلان کیا ہے، کمرشل بینکوں پر لازم ہے کہ پاکستانی روپے کے تمام بچت ڈپازٹس کے اوسط ماہانہ بیلنس پر مذکورہ بالا کم از کم شرح منافع ادا کریں۔



اس سے پہلے کمرشل بینکوں کے لیے ضروری تھا کہ پاکستانی روپے کے تمام بچت ڈپازٹس کے اوسط ماہانہ بیلنس پر کم از کم 6 فیصد سالانہ شرح منافع ادا کریں، اس اعلان کے بعد یہ شرح بڑھ کر 6.5 فیصد ہوجائے گی، جب اسٹیٹ بینک ریپو ریٹ اور شرح سود کوریڈور کے فلور ریٹ میں تبدیلی کا اعلان کرے گا تو کم از کم شرح بھی تبدیل ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں