ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 029 فیصد اضافہ

پیاز،آلو،ٹماٹر،لہسن،لاہوری نمک،دال مونگ ومسور، انڈے اورآٹے سمیت14 اشیا مہنگی


Business Desk September 28, 2013
بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ بوجھ 8ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں پر 0.41فیصد پڑا۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 0.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران 14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 5 میں کمی اور 34 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق26 اگست2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران افراط زر کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 8.13 اور ہفتہ وار بنیادوں پر 0.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران پیاز، آلو، ٹماٹر، لہسن، لاہوری کھلا نمک، دال مونگ، دال کی پکی پلیٹ، گائے کے گوشت کی پکی پلیٹ، انڈے، دال مسور، آٹا، دال ماش، سرخ مرچ پسی ہوئی ہوئی (کھلی) اور چینی کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں میں 0.06 سے 8.43فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیلے، زندہ مرغی، دال چنا، گندم اور ایل پی جی کے نرخوں میں 0.19 سے2.04 فیصد تک کمی ہوئی۔



بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ بوجھ 8ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں پر 0.41فیصد پڑا جبکہ 8ہزارتا12ہزارکمانے والوں کے لیے 0.36فیصد، 12ہزارتا18ہزار آمدنی والوں کے لیے 0.33 فیصد،18ہزار تا35 ہزار کمانے والوں کے لیے 0.29فیصد اور مہینے میں 35ہزار سے زیادہ کمانے والے افراد کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.23 فیصد بڑھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں