ایم ٹی آئی آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی وزیراعظم

تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک September 05, 2019
آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے، وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔



وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں