ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے فردوس عاشق اعوان

کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے،فردوس عاشق اعوان

پاکستان کشمیریوں کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔


اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
Load Next Story