آرمی چیف سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات مسئلہ کشمیر پر گفتگو

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات باعث فخر ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک September 05, 2019
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات باعث فخر ہیں، آرمی چیف فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات باعث فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |