عیدا لاضحی پرعوام کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے کمشنر کراچی
افسران ،پولیس،رینجرزاوردیگر اداروں کے ساتھ مل کرانتظامات کریں، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر انتظامی افسران ،پولیس ،رینجرز اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان سمیت دیگر حوالوں سے اقدامات و انتظامات کو یقینی بنائیں ، عیدا لاضحی پرعوام کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔
یہ بات انھوں نے جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے انچارج جنرل افیئرز قاری محمد اقبال کی سربراہی میں ایک وفدسے اپنے دفتر میںملاقات کے موقع کی ،اس موقع پر مولانا محمد افتخار اور قاری اللہ داد موجود تھے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی کے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مؤثر منصوبہ بندی اور مربوط اقدامات کے ذریعے مذہبی تہوار کے موقع پر شہریوں کو امن وامان و صفائی کی بہترین سہولت میّسر کی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اور مفاد عامہ کے لیے اقدامات حکومت کی ذمے داری ہے جسے احسن طریقے سے نبھایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی ، فرقہ وارانہ بھائی چارگی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرکے کراچی میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت کی کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں ، کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عیدا لاضحی کے موقع پر عوام کو گذشتہ سال کی نسبت مزید بہتر بلدیاتی و دیگر حوالوں سے سہولت میّسر کی جائیں اور اس سلسلے میں مؤثر اور مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔