غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا اب ہم نے جہاد کرنا ہے علی محمد خان
جو لوگ اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ اسرائیل چلے جائیں، ورنہ ہم انہیں بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے، وزیر مملکت
وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا اب ہم نے جہاد کرنا ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے اسلام آباد میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کشمیرپرحملہ کرچکا اب ہم نے جواب دیناہے، ہم نےماضی میں بھی جہادکیاہےاوراب بھی کریں گے، ہم نے جہادتلوارسےبھی کیا اورقلم سےبھی کرینگے، ہم نےفیصلہ کرناہےکس کس جگہ پرکیاکیاحملےکرنےہیں، غزوہ ہندکی ابتداہوچکی ہے، بھارت حملہ کرچکاہے،ہم اس کاجواب دےرہےہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں 80سال کی خاتون سےان کےپوتوں کےسامنےزیادتی کی جارہی ہے، اس گھر کاسوچیں جہاں زیادتی کوبطورجنگی ہتھیاراستعمال کیاجارہاہے، جوکہتے ہیں کہ جب بھارت ہم پر حملہ کرے گا تو اس کا جواب دیں گے، میں کہتا ہوں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کردیا ہے اور ہم نے اس کے جواب کا فیصلہ کرنا ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے، جن لوگوں کو اسرائیل سے محبت ہے یا اسرائیل سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں وہ اسرائیل چلے جائیں، ورنہ ہم انہیں اٹھاکر بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔