لاہور میں سابق رکن اسمبلی پروین سکندر گھر میں قتل

پروین سکندر کی لاش کرسیوں سے بندھی برآمد، گلے پر رسی کے نشان واضح ہیں، پولیس

پروین سکندر 2002 سے 2007 تک پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر کو ان کے گھر میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کو نصیر آباد میں واقع ایک مکان کی اوپری منزل پر لاش کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرسی سے بندی ایک لاش برآمد کرلی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت پروین سکندر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں اور گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں۔ ان کی لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی ہے جب کہ ان کے گلے پر بھی رسی کا نشان ہے جس سے لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروین سکندر 2002 سے 2007 تک (ق) لیگ کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں، وہ 2001 میں ڈپٹی اسپیکر سٹی ڈسٹرکٹ لاہور بھی رہ چکی ہیں جب کہ وہ پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکریٹری بھی تھیں۔
Load Next Story