پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بیرسٹر سیف کا کانفرنس میں خطاب


ویب ڈیسک September 05, 2019
کانفرنس میں ترکی ، کویت اور دیگر ممالک نے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی. فوٹو:فائل

KARACHI: ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی مظالم کا پر دہ چاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عراق میں جاری ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹرسیف نے خطاب شروع کیا تو بھارتی مندوبین تقریر رکوانے کے لیے شور شرابا کرتے رہے تاہم شور شرابے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا اور اپنی بات مکمل کی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کشمیر میں ہزاروں افراد شہید اور ہزاروں لوگ بینائی سےمحروم ہوگئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کشمیرمیں لاکھوں افراد بھارتی افواج کےمظالم برداشت کر رہے ہیں، 5 اگست سے لاکھوں افراد تکلیف میں ہیں، اگر ایشیا میں انسانیت نہیں تو ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں، جب ہم فلسطین اور یہودی تسلط کی بات کریں، تب ہمیں کشمیر میں بھی مظالم کی مذمت کرنی چاہیے، تمام ممبران پارلیمنٹ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنےمیں ہماری حمایت کریں، امید ہے مقبوضہ کشمیر پر فلسطین اور شام کےوفود میری تائید کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔