معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والا پنجاب پولیس کا اہلکار گرفتار

آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2019
آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، فوٹو: اسکرین گریب

LAGOS: بوڑھی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

اپنی فریاد لے کر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کے لیے آنے والی معمر خاتون سے سی سی پی او آفس کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے نہ صرف بدکلامی کی بلکہ زد و کوب بھی کیا، موقع پر موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔

آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، آئی جی کے احکامات پر بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا اور متعلقہ تھانے کے حوالات میں بند کردیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں سے نارواسلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

police

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |