حکومت حالت نزع میں ہے اب توبہ قبول نہیں ہوگی مولانا فضل الرحمان

عوام حکومت سے نجات حاصل کرنے کےلیے بےتاب ہیں، مولانافضل الرحمان


ویب ڈیسک September 05, 2019
اسلام آباد مارچ کرنے کی طرف پرعزم ہیں، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، سربراہ جے یو آئی (فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت حالت نزع میں ہے جب توبہ بھی قبول نہیں ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایک مضحکہ خیز قسم کا اقدام کہ کچھ بڑے لوگوں کے آرڈیننس کے ذریعے قرض معاف کئے گئے، آرڈیننس ایک قانون ہے اور اسے واپس بھی آرڈیننس کے ذریعے لیا گیا، مگر واپس لینے والے آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں کیوں کہ جو لوگ فائدہ اٹھاچکے وہ اٹھا چکے اور جعلی وزیراعظم انہیں کورٹ کا راستہ بھی دکھا چکے، اب ڈرامے بازی بند کی جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، ہر آدمی نااہل حکومت سے نجات چاہتا ہے اور عوام حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں، حکومت حالت نزع میں ہے جس وقت توبہ قبول نہیں ہوتی، اسلام آباد آزادی مارچ کے لئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہم نے پلان بنا لیا ہے کہ فرسٹ لائن، سیکنڈ لائن اور تھرڈ لائن پلان کیا ہوگا، جو بھی حالات آئیں گے ہم وقت کے ساتھ ساتھ حکمت عملی مرتب کریں گے، اکتوبر میں (ن) لیگ ہمارے ساتھ ہوگی امید پوری اپوزیشن ہی ہمارے ساتھ ہو۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کرنے کی طرف پرعزم ہیں، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، جو یہ باتیں پھیلا رہے ہیں اس کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں، جس طرح نواز شریف کے حوالے سے ڈیل کی باتیں دم توڑ گئیں ویسے ہی دیگر جماعتوں کے حوالے سے افواہیں دم توڑ دیں گی، اسمبلیوں سے استعفے سمیت سارے آپشن موجود ہیں، ہماری جدوجہد اصل جمہوریت کے لئے ہے کیوں کہ اصل فیصلے کوئی اور کرتا ہے، روز اول سے کہتے تھے حلف نہ اٹھایا جائے اب بھی کہتا ہوں پارلیمنٹ کی صورتحال پر غور کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |