اشتہار بازی کوہلی نے دھونی اور ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کوہلی کو ملنے والی رقم کسی بھی بھارتی اسپورٹس مین کو اشتہارات کی مد میں دی جانیو الی سب سے بڑی رقم شمار کی جارہی ہے


Sports Desk September 28, 2013
دہلی کے نوجوان بیٹسمین کوجرمن کمپنی نے 10 کروڑ روپے سالانہ کا معاہدہ دے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی بیٹسمین ویرت کوہلی نے اشتہارات سے آمدنی میں مہندرا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر نے حال ہی میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی جرمن کمپنی سے 10 کروڑ روپے سالانہ کا معاہدہ کیا ہے جو کسی بھی بھارتی اسپورٹس مین کو اشتہارات کی مد میں دی جانیو الی اب تک کی سب سے بڑی رقم شمار کی جارہی ہے، تین سالہ معاہدے کے تحت 24 سالہ ویرت کوہلی مذکورہ کمپنی کے تیارکردہ جوتے اور دیگر ملبوسات کی تشہیرمیں شامل رہیں گے۔



میدان میں ملنے والی کامیابی کا ثمر کوہلی کو اب آف دی فیلڈ اشتہارات میں ملنے والی بھاری رقومات کی صورت بھی ملنا شروع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ ویرت کوہلی نے گاڑیوں کے ٹائر بنانے والی مشہور کمپنی سے بھی معاہدہ کیا ہے، جس نے ان سے قبل ٹنڈولکر اور آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو وا سے بھی معاہدے کیے تھے، یہ دو بڑے معاہدے کرنے کے بعد غالب امکان ہے کہ وہ اشتہارات سے آمدن پانے کے معاملے میں مہندا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں