چار ملکی انڈر 19 کرکٹ بھارت نے آسٹریلیا کو پچھاڑدیا ائر کی سنچری

میزبان سائیڈ نے پہلے کھیل کرمقررہ 50اوورز میں 321 رنز بنائے، شیریاس ائرنے 109 کی اننگز کھیلی


Sports Desk September 28, 2013
رکی بوئی 66 اوراکھیل ہردویکر56 رنزبناکر نمایاں رہے۔فوٹو: اے ایف پی / فائل

چار ملکی انڈر19 کرکٹ سیریز میں بھارت نے آسٹریلیا کو ڈک اینڈ ورتھ لوئس قاعدے کے تحت 18رنز سے ہرادیا۔

میزبان سائیڈ نے پہلے کھیل کرمقررہ 50اوورز میں 321 رنز بنائے، شیریاس ائرنے 109 کی اننگز کھیلی، رکی بوئی 66 اوراکھیل ہردویکر56 رنزبناکر نمایاں رہے، کیلون اسمتھ نے 2 وکٹیں لیں، کینگروز کو بارش کے سبب ازسرنو ہدف 30 اوورز میں 175رنز ملا لیکن مہمان ٹیم 3وکٹ پر 156رنز ہی جوڑ پائی، کیلون اسمتھ کے 74رنز سب سے زیادہ ثابت ہوئے۔دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو7وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ32.3 اوورز میں 135رنز پر ڈھیر ہوگئی، پروٹیز نے ہدف 12.4 اوورز میں3 وکٹ پر138رنزکی صورت حاصل کرلیا، کلائیڈ فورٹیون نے 54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، میلکولم لیک نے 2 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں