شہریار منور کا نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ

اُمید ہے سگریٹ نوشی سے بہت جلد نجات پا لوں گا، شہریار منور

اُمید ہے سگریٹ نوشی سے بہت جلد نجات پا لوں گا، شہریار منور۔ فوٹو: سوشل میڈیا

معروف اداکار شہریار منور نے نوجوانوں کو خبر دار کرتے ہوئے سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

شہریار منور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں سگریٹ پکڑے سنجیدہ انداز میں کھڑے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی انتہائی بُری عادت ہے جس سے میں بھی بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ جلد اس کو چھوڑ دوں گا۔


شہریار منور نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان جو میری اس پوسٹ کو پڑھ رہے ہیں وہ سگریٹ نوشی سے دور رہیں کیوں کہ یہ صحت کے لئے مضر ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B1_Z2vQHvTj/"]

اداکار نے کہا کہ اس تصویر کے بعد سے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ جب بھی میں اس طرح کی پوسٹ شیئر کروں گا تو کیپشن دیتے ہوئے خبردار ضرور کروں گا کہ سگریٹ نوشی جان لیوا ہے۔
Load Next Story