سارک اسنوکر چیمئین شپ بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان کے محمد بلال اور اسجد اقبال نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلا دیشں کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئےہیں اور اس کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔
سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بے بس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا، جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو اسی اسکور سے قابو کیا۔