جونیئر ہاکی قومی ٹیم آج ارجنٹائن کے مدمقابل ہوگی
فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ملائیشین اور بھارتی ٹیمیں بھی ہفتہ کو برتری کی جنگ کیلیے میدان میں اتریں گی۔
تیسرے سلطان جونیئر جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم آج آخری لیگ میچ میں ارجنٹائن سے مقابلہ کریگی۔
ایونٹ میں ابتدائی چاروں میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ملائیشین اور بھارتی ٹیمیں بھی ہفتہ کو برتری کی جنگ کیلیے میدان میں اتریں گی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بھارتی ٹیم 4 میچز جیت کر12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، میزبان ملائیشیا نے بھی اتنے ہی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی مگر کم گول اوسط کی وجہ سے اس کا دوسرا مقام ہے۔
پاکستانی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری بہترین ٹیم ہے، گرین شرٹس کو آخری دو لیگ مقابلوں میں بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں ارجنٹائنی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کوریا نے صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا جبکہ انگلش ٹیم کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔ ٹورنامنٹ میں آج آخری لیگ میچز میں انگلینڈ اور کوریا کا مقابلہ بھی ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو میزبان ملائیشیا اور بھارت کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم برانز میڈل کیلیے کس کے خلاف میدان میں اترے گی اس کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔