جرمنی میں پاکستانی پروفیشنلز کے لیے روزگار کے مواقع بڑھ گئے
ابتدائی مرحلے میں میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائے گی
جرمنی میں پاکستانی پروفیشنلز کے لیے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں، ابتدائی مرحلے میں میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے حوالے سے لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جرمن کلچرل سینٹر میں ہونے والے اس سیمینار میں شعبہ طب، آئی ٹی سے وابستہ افراد اور طالب علموں سمیت پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے نمائندوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ اسکائپ پر جرمنی کے اہم کاروباری افراد نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔
سیمینار کے دوران پاکستان میں زیکوینزز کے نمائندے عمران نے بتایا کہ روزگار فراہم کرنے کا یہ پروگرام بھارت کے لیے تھا جسے ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ہم جرمنی میں ڈاکٹر، نرسز، آئی ٹی ایکسپرٹس اور انجینئرنگ سے وابستہ پروفیشنلز کو مفت بنیادوں پر 100 فیصد ملازمتیں فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جرمنی میں 500 کلائنٹس ہیں جو 60 شہروں میں موجود سینٹرز میں ملازمت فراہم کرتے ہیں پاکستانی پروفیشنلز جرمن لینگویج سیکھ کر جرمنی میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔