برسات میں رنگ برنگی چھتریوں کی بہار

خوبصورت رنگوں کی چھتریاں خود کو بارش سے محفوظ رکھنے کے ساتھ...


Qaiser Iftikhar August 31, 2012
فوٹو: ایم افضل

فیشن کے نت نئے انداز موسم میں تبدیلی کے ساتھ انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ ان دنوں برسات کا موسم ہے۔ کہیں برسات میں جھولے، جھولے جا رہے ہیں توکہیں بارش میں بھیگ کر اس موسم کا مزہ دوبالا کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف تو برسات میں چٹ پٹے لذیز پکوانوں سے تواضع کی جاتی ہے تودوسری جانب خوبصورت رنگوں کی چھتریاں خود کو بارش سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید فیشن کے تقاضے پورے کرنے کا وسیلہ بن جاتی ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد اب فیشن کے طور پر چھتری کا استعمال کرنے لگی ہیں۔ جس طرح کے ملبوسات زیب تن کئے جاتے ہیں اس سے ملتے جلتے رنگ کی چھتری رکھنا اب ضروری جزو مانا جاتا ہے۔

جس کے دو فائدے ہیں، ایک توسکول، کالج اور دفاتر جانیوالی خواتین بھیگنے سے محفوظ رہتی ہیں اور دوسری جانب پُرکشش چھتریاں اپنے رنگوں کی بہار دکھاتی ہیں ۔ ''ایکسپریس میگزین'' کے لئے کروائے گئے خصوصی فوٹوشوٹ میں بھی برسات کے موسم کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں