رحمت شاہ ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے افغان کرکٹر بن گئے

رحمت شاہ نے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120 رنز جوڑے۔

رحمت شاہ نے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120 رنز جوڑے۔ فوٹو: فائل

رحمت شاہ افغانستان کی جانب سے ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

بنگلادیش سے واحد ٹیسٹ کے ابتدائی روز ٹیم نے 5 وکٹ پر 271 رنز بنالیے، رحمت شاہ نے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120 رنز جوڑے، جب کھیل کا اختتام ہوا تو اصغر 88 اور افسر زازئی 35 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان آخری سیشن میں 74 رنز کی شراکت ہوئی۔


شکیب الحسن نے مہمان سائیڈ کو جلد میدان بدر کرنے کیلیے 8 کھلاڑیوں کو گیند تھمائی، تیج الاسلام اور نعیم حسن 2، 2 وکٹیں لے سکے۔

سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان کا اعزاز راشد خان کے نام ہوگیا

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر کپتان کا اعزاز افغانی راشد خان کے نام ہوگیا، انھوں نے 20 برس اور 350 دن کی عمر میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا اعزاز پایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹٹینڈا ٹائیبو کے پاس تھا جنھوں نے 2004 میں 20 برس اور 358 دن کی عمر میں زمبابوے کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا فریضہ انجام دیا تھا۔
Load Next Story