سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویز مسترد

وفاقی کابینہ نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کیلئے اس ہفتے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔


Shahbaz Rana September 06, 2019
وفاقی کابینہ نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کیلئے اس ہفتے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: فائل

پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کردی۔

پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ اس غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا۔ اس نے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے اتھارٹی کے قیام کے حکومتی فیصلے پرتنقیدکی کہ گیس انفراسٹرڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس پر سبکی کے بعدحکومت کی اخلاقی ساکھ کومزیدنقصان ہو گا۔

جمعرات کے روز دونوں ایوانوں کی 22رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پی ٹی آئی کے شیرعلی ارباب کی زیر صدارت ہوا،جوسی پیک اتھارٹی پرٹی اوآرزبنانے کیلئے بلایا گیا تھا تاہم اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے ہاتھ اٹھاکراس تجویزکومستردکردیا۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کیلئے اس ہفتے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں