رینجرز اور پولیس کے چھاپے اشتہاریوں سمیت264ملزمان گرفتار

عیسیٰ نگری قبرستان سے لیاری گینگ کا کارندہ پکڑا گیا، فوجی اہلکار کے قتل میں مطلوب تھا


Staff Reporter September 28, 2013
پکڑے جانے والوں میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ۔فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی ہدایت پر زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکی نگرانی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں100سے زائدچھاپوں دوران 264 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ۔

گرفتارکیے جانے والوں میں173 اشتہاری و مفرور ، اسلحہ ایکٹ کے تحت25، ایک دہشت گردی ایکٹ کے تحت جبکہ16ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ، پی آئی بی کالونی پولیس اور رینجرز نے عیسیٰ نگری قبرستان میں کارروائی کے بعد ملزم ندیم شاہ ولد حیدر شاہ کو گرفتارکرکے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمدکرلیا ، ایس ایچ او انسپکٹر آصف منور نے ایکسپریس کو بتایاکہ گرفتار ملزم نے2011میںآرمی کے جوان وقارکو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا جبکہوہ قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، بینک ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میںبھی مطلوب تھا ، ملزم ندیم شاہ کا تعلق لیاری گینگ سے ہے ، رینجرز نے جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب لیاری کے علاقے جدگال چوک ، سلطان آباد،گلشن ضیا ،گلشن مزدور ، بلدیہ ٹاؤن ، رابعہ سٹی، مہران ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد میں سرچ آپریشن کیے اورمشتبہ مقامات کی تلاشی لی ، ترجمان رینجرز نے بتایا کہ قصبہ کالونی اور ڈیفنس کھڈا مارکیٹ پر اسنیپ چیکنگکے دوران12ملزمان کوگرفتارکرکے انقبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکرلیاگیا۔



گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلراوردیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن کا مختلف سیاسی جماعتوں اور گینگ وار گروپوں سے تعلق ہے ، رینجرز نے یسین آباد قبرستان کے قریب گلشن شمیم کا محاصرہ کر کے گھرگھر تلاشی کے دوران6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، سکھن کے علاقے میں پولیس کے آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھن تھانے کاسب انسپکٹر محرم علی ولد محمد جعفر علی زخمی ہو گیا، پولیس نے علاقے سے نصب درجن سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا ، ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پردیس اور یعقوب ماما کے اڈیسے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک گھر سے نکل کر فرار ہونے والے لیاری گینگ کے6 اہم کارندوں کوحراست میں لیکران کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا ، گرفتارملزمان سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ۔

رینجرز نے لیاری اور موچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے7 کارندوں ولی محمد عبدالعزیز ، محمد سعید ، جان محمد،خان محمد ، شبیر خان اور احسان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، گرینیڈ لانچر ،3 بال بم اور گولیاں برآمد کرلیں ، ملزمان کے قبضے سے کلاکوٹ تھانے کا نقشہ ،86 پولیس افسران اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی فہرست کے علاوہ اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ملزمان بھتہ خوری ، قتل ، بینک ڈکیتی اوراغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں ، ایس ایس پی ناصر آفتاب نے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کارندے کے گھر پر چھاپہ مار کر 2 دستی بم ، 2 کلاشنکوف ، 5 موٹرسائیکلیں اور ایک پریشر کو ککر بم برآمدکرلیا جبک پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جیکسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں چھاپہ مار کر2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |