پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا امریکی نائب وزیر دفاع

علاقے میں امن کیلئے پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں، رینڈل شریور

علاقے میں امن کیلئے پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں، رینڈل شریور فوٹو:فائل

امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا کہ پاکستان اور امریکی افواج کے مابین بہترین تعلقات کار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، علاقے میں امن کیلئے پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔


پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جانیں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان نے بیرونی جارحیت کے علاوہ دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی، ہم علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی ،آزادی اور انسانیت کے احترام کا عزم رکھتے ہیں۔

اسدمجید خان نے کہا کہ تیرہ ملین کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور باقی دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story