کوئٹہ میں آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا


ویب ڈیسک September 06, 2019
آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ فوٹو : فائل

سونا خان چوک پر آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سونا خان چوک پر آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشوں کو ویگن سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔