عابد علی کے انتقال پرفنکاروں کا اظہارافسوس

عابد علی نہ صرف لیجنڈری اداکار تھے بلکہ بہترین انسان بھی تھے، ہمایوں سعید


ویب ڈیسک September 06, 2019
عابد علی کی شوبز انڈسٹری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا، فنکار فوٹوفائل

گزشتہ روز67 برس کی عمرمیں انتقال کرنے والے پاکستان کے لیجنڈ اداکارعابد علی کے بچھڑنے پر جہاں ان کے اہل خانہ رنجیدہ ہیں وہیں شوبز فنکاروں نے بھی گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمرنے عابد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوبز انڈسٹری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2DCFZuDPzY/"]

اداکار ہمایوں سعید نے بھی گہرے رنج کا اظہار کرتےہوئے کہا عابد علی نہ صرف لیجنڈری اداکار تھے بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔ اللہ ان کے گھروالوں کو صبر وجمیل عطافرمائے۔ ہم عابد علی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔



اداکارہ صبا قمرنے کہا کہ عابد علی کے انتقال کی خبرسن کر اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کبھی نہیں بھلا پاؤں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2CZ87Ahnh4/"]

اداکار شان نے کہا عابد علی ہمارے ثقافتی ہیرو تھے۔ ایک ایسا فنکار جس نے اپنے فن سے ہمارے دل و دماغ میں مستقل جگہ بنالی۔ ہمارا آخری سلام آپ کے لیے، خدا آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔



اداکارہ ماورا حسین، مایا علی، حریم فاروق، عثمان خالد بٹ، ارمینا خان، مہوش حیات، حمائمہ ملک، فہد مصطفیٰ سمیت شوبز کے تمام فنکاروں نے عابد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اوران کے جانے کو انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قراردیاہے۔





[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2CidEgHpEc/"]



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2CqZN1pDrq/"]







[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2CR1a-BK-E/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔